ڈیرہ بگٹی ،آواران فورسز ہاتھوں 2 افراد جبری لاپتہ تربت سے 1 بازیاب



ڈیرہ بگٹی  سوئی کچھی کینال سے پاکستانی فورسز  اور خفیہ اداروں نے ولی محمد ولد بالاچ  بگٹی نامی شخص کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ہے ۔ 


اس طرح آواران کولواہ مرو  سے فورسز نے گزشتہ ماہ 29 ستمبر کو نوجوان  خدائے رحیم ولد حاصل کو آواران کے مرکزی کیمپ بلاکر بعد ازاں غائب کردیا ۔


خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ  28 ستمبر کو فورسز نے انکے گھر پر جب چھاپہ مارا تو خدائے رام گھر پر موجود نہیں تھا ۔ فورسز نے  گھر والوں کو حراساں کرکے حکم دیا کہ جب وہ گھر آئے تو انھیں کیمپ بھیج دیں ۔ اس طرح جب وہ دوسرے دن کیمپ گیا تو واپس نہیں  لوٹے جس کے بعد تاحال لاپتہ ہے ۔ 


دریں اثناء تربت سے گزشتہ رات  مجید  ولد در محمد  سکنہ کیلکور شیزدان نامی شخص جوکہ فورسز ہاتھوں باگتر گڈگی واٹر  سپلائی چیک پوسٹ  سے فورسز ہاتھوں ایک  سال  قبل لاپتہ ہوا تھا  بازیاب ہوگیاہے ۔ 



  

Post a Comment

Previous Post Next Post