بلوچستان فائرنگ روڈ حادثات دیگر واقعات،7افراد ہلاک متعدد زخمی



پنجگور، خضدار ستونگ(نامہ نگاران )

پنجگور کے علاقے سراوان  مقامی پبلک اسکول کے قریب نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں ناگزیر وجوہات کی بناپر فائرنگ  کرکے  نظر محمد  اور  اسلم نامی افراد کو ھلاک کرکے فرار ہوگئے ۔

علاوہ ازیں ضلع خضدار کے علاقہ وڈھ وہیر کے مقام پر موٹرسائیکل اور زامیاد گاڑی میں تصادم کے نتجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ  متعدد زخمی ہوگئے۔

اس طرح مستونگ میں لکپاس کے قریب ٹریفک روڈ  حادثے کے نتیجے میں ملک حافظ ابوبکر نامی  شخص ہلاک ہوگیا۔واقع کے بعد نعش ہسپتال منتقل کردیا گیا ،نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔

تینو پیش آنے والے واقعات کی تفتیش علاقائی   انتظامیہ کررہی ہیں۔

بلوچستان کے علاقے سوراب اور کوئٹہ سے دو افراد کی  نعشیں برآمد کرلی گئی ہیں۔

سوراب انتظامیہ کے مطابق نعش بلوچستان کے شہر حب کے رہائشی مبینہ طور پر نشے کی عادی شخص خاور علی ولد محمد انور نامی شخص  کے نام سے ہواہے،سوراب انتظامیہ واقعہ کی مزید تحقیقات کررہی ہے-

ادھر بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ کے علاقے عیسیٰ نگری گلی نمبر 8 میں واقع گھر سے ایک شخص کی نعش ملی ہے جس کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ نعش کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے تاہم پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے-۔

Post a Comment

Previous Post Next Post