کیچ ،آواران فورسز ہاتھوں2 نوجوان جبری لاپتہ ،تمپ دازن میں فورسز کی ناکہ بندی


کیچ( نامہ نگار )  پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے چھاپہ مار کر تربت آبسر سے سرفراز ولد ایوب نامی شخص کو دکان سے گرفتاری کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔ 

علاقائی ذرائع کے مطابق  مزکورہ نوجوان کو  سات ماہ قبل بھی لاپتہ کیا گیاتھا ۔ 


ضلع آواران کی تحصیل جھاؤ  جہل جھاو محلہ نودوانی پر پاکستانی فورسز نے رات گئے چھاپہ مار کر  نوجوان  شھیم ولد امام نامی نوجوان کو تشدد بعد  حراست میں لیکر جبری لاپتہ دیا ہے ۔ 

دریں اثناء کیچ تمپ دازن اور گومازی کے راستوں پر ناکہ لگاکر آنے جانے والے موٹرسائیکل سواروں سمیت گاڑی کی سخت تلاشی لیکر لوگوں کو حراساں کر رہے ہیں۔ 
آخری اطلاع تک فورسز کی درندگی جاری ہے ۔ تاحال کسی شخص کے جبری گمشدگی یا مارے جانے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔  

  
  

 


Post a Comment

Previous Post Next Post