کیچ پاکستانی فورسز اور سرکاری گروہ نے رات گئے تربت سنگانی سر میں چھاپہ مار کر بالاچ خالد ولد خالد اور نواب نامی نوجوانوں کو تشدد کرکے اغوا کرلیا ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز نے سنگانی سر سے دونوں نوجوان کو غیر قانونی گرفتاری کے بعد جبری لاپتہ کردیا ہے.
ادھر مستونگ کے نواحی علاقہ کھڈکوچہ شکاری اسٹاپ کے قریب نامعلوم افراد نے گذشتہ شب گھر میں گھس کر محمد اسلام پرکانی نامی شخص کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا ۔ ملزم موقع وردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔