کوئٹہ مبینہ پولیس مقابلہ، 2 افراد قتل ، ایک زخمی،نومولود بچے کی نعش ہسپتال سے برآمد



کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ( کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر پولیس مقابلہ میں دو افراد کو پولیس نے مبینہ طور پر مقابلے کا نام دیکر ھلاک  جبکہ ایک  شخص کو شدید زخمی کردیا ہے ۔

پولیس کا دعوی ہے کہ مشرقی بائی پاس میں نامعلوم افراد نے ایگل اسکواڈ کے گشت پر مامور اہلکاروں پر فائرنگ کی، تاہم پولیس عملہ محفوظ رہا جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 مبینہ حملہ آور مارے گئے، ایک زخمی حالت میں گرفتار ہوا ہے ۔

تاہم علاقائی اور آزاد ذرائع نے اس واقع کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے ۔مگر سیاسی سماجی انسانی حقوق کیلے کام کرنے والے سیکیورٹی فورسز پولیس اور بدنام زمانہ کاؤنٹر ٹیرززم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی کے کاروائیوں کو مشکوک قرار دیتے ہیں کیوں کہ ان کا خیال ہے کہ فورسز عام شہریوں کو طویل عرصے گمشدگی کا شکار بناکر حراستی مراکز میں اذیت دیکر بعد ازاں پولیس ،سی ٹی ڈی ہاتھوں جعلی مقابلوں میں ھلاک کرکے مقابلے کا جھوٹا بیان جاری کرتے رہتے ہیں۔

تربت ٹیچنگ ہسپتال تربت کی مسجد میں ایک نومولود بچہ مردہ حالت میں پایا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک یہ معلوم نہ ہوسکا ہے کہ یہ بچہ ہسپتال کے گائینی وارڈ میں مبینہ طورپر پیدا ہونے کے بعد   یا کسی نے باہر سے لاکر یہاں پھینک دیا ہے۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہےکہ اگر واقعتاً یہ ٹیچنگ ہسپتال تربت کی گائنی وارڈ یا کسی بھی ڈیپارٹمنٹ کی کوتاہی سے ممکن ہوا ہے اس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

دوسری جانب محکمہ صحت کیچ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ  ٹیچنگ ہسپتال تربت کے ایم ایس نے نوزادہ بچے کے واقعے متعلق تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے  دی ہے

Post a Comment

Previous Post Next Post