تربت میں فورسز کیمپ پر نامعلوم مسلح افراد نے دستی بم پھینکا جو زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا ۔
اطلاعات کے مطابق ایف سی کیمپ نزد مکران پلازہ پر مسلح افراد نے دستی بم پھینک جو زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا بعد ازاں حملہ آور فرار ہوگئے۔
واقعے میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے کیوں فورسز کی جانب سے ایسے حملوں میں ہونے والے نقصانات چھپائے جاتے ہیں تاکہ فورسز اہلکار کیمپ چھوڑ کر بھاگ نہ جائیں ۔
بعد ازاں بدنام زمانہ کاونٹر ٹیرززم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی اور پولیس اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ مزید تفتیش قانون نافذ کرنے والے ادارے کررہے ہیں۔