اٹلی کے سیاحتی مقام پر بس کھائی میں گرنے سے 21 سیاح ھلاک




 اٹلی کے سیاحتی مقام وینس میں سیاحوں کو لے جانے والی بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر پُل سے نیچے جاگری جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 21 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔


عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثے کی شکار بس وینس سے مارگھیرا جارہی تھی اور ریلوے لائن پر بنے پُل پر تیز رفتاری کے باعث نیچے پٹڑی پر گر گئی۔


عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بس پل کی دیواروں کو توڑ کر بجلی کے تاروں پر پھنسی اور پھر پٹڑی پر گر گئی جس کے باعث بس میں آگ بھڑک اُٹھی، زیادہ تر ہلاکتیں جلنے کی وجہ سے ہوئیں۔


ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں غیرملکی بھی شامل ہیں۔ 12 زخمیوں میں سے 4 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔


اٹلی پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، حادثے کی ممکنہ وجہ تیز رفتاری ہوسکتی ہے یا بریک فیل ہونا بھی ہوسکتا ہے، تفتیش جاری ہے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post