کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک )انسانی حقوق کے کارکن معروف وکیل ایمان زینب مزاری نے کہا ہے کہ جبری طور پر لاپتہ ہونے والوں کے اہل خانہ کا دکھ ہماری تصور سے باہر ہے۔ ہر سیکنڈ، منٹ اور گھنٹہ دردناک درد میں وہ مبتلا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خضدار سے 27 مارچ 2009 کو لاپتہ کبیر بلوچ کی والدہ کی انٹرویو پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا ہے، کبیر بلوچ کی والدہ نے انٹرویو میں کہا تھا کہ کبیر ماراگیا ہے یا زندہ ہے؟ اگر وہ زندہ ہے تو ہم اس کا انتظار کریں گے۔ اگر وہ ماراگیا ہے، تو ہم اس کے لئے دعا کریں گے، اور اس کے لئے آنسو بہائیں گے۔ ہر روز مرنے کے بجائے، ایک بار اس درد سے گزرنا اور اس پر قابو پانا بہتر ہوگا۔