بولان کے علاقے شاہرگ میں مسلح افراد نے پاکستانی فورس ایف سی کی چوکی پر آج صبح دس بجے کے قریب جدید ہتھیاروں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں جانی و مالی نقصانات کی اطلاعات ہیں ۔
ذرائع کے مطابق حملے کے بعد مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔
علاقائی زرائع کے مطابق مزکورہ چوکی پر گزشتہ دو روز میں یہ دوسری مرتبہ ہے کہ مسلح افراد کی طرف سے حملہ کیا گیا ہے. دو دن قبل رات کے وقت اسی چوکی پر تقریباً آدھا گھنٹے تک دونوں اطراف سے مسلسل فائرنگ ہوا تھا ۔
آپ کو علم ہے پاکستانی فورسز پر مسلسل اس طرح کے حملے بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں کرتے چلے آرہے ہیں ۔ تاہم اب تک اس حملے کی زمہداری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔