غزہ پٹی حماس کے خلاف اسرائیل کی بمباری مزید 433 افراد ھلاک تعداد 3500 سے بڑھ گئی،فلطسین کے صدر کا جنگ سے لاتعلقی کا اعلان



غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی فوج نے تازہ حملوں میں  بمباری کرکے مزید 433 افراد ھلاک کردیئے ہیں ۔  فلجس کے بعد ھلاک افراد  کی تعداد ساڑھے 3 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ 13 ہزار  غزہ پٹی کے افراد   زخمی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں 2 گھروں پر  بمباری کے باعث 40 افراد  ھلاک ہو گئے،  فوج نے 12 افراد کو غزہ کی بندرگاہ کے قریب بھی نشانہ بنایا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نوصائرت کے علاقے میں مسجد پر بمباری کی گئی جس سے خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد ھلاک اور زخمی ہوئے۔دیر البلاح میں گھر پر بمباری سے بھی مزید 10 افراد ھلاک اور 22 زخمی ہوئے جبکہ 18 افراد ملبے تلے دب گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق غزہ میں ہلالِ احمر کے ہیڈکوارٹر کے قریب اور القدس ہسپتال کے ساتھ علاقے پر بھی بمباری کی گئی جبکہ الشفا ہسپتال کے نواحی علاقے کو بھی بمباری کا نشانہ بنایا گیا، ان حملوں میں بھی بڑے پیمانے پر اموات کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں اقوامِ متحدہ کے تحت خان یونس میں چلنے والے اسکول پر بھی بمباری کے نتیجے میں کئی افراد کے ھلاک ہونے کی اطلاعات  ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق البکری ہاؤس پر حملےمیں ایک ہی خاندان کے 7 افراد ھلاک ہو گئے جبکہ الزیتون نامی علاقے میں گھروں پر 20 بم برسائے گئے جس سے تمام گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے۔

آپ کو علم ہے فلسطین کے صدر نے اسرائیل پر ہونے والے حملوں سے لاتعلقی کا اظہار کیاہے کہ اور کہاہے کہ   مذکورہ جنگ کا آغاز غزہ پٹی سے حماس نے کیاہے ،ہم فلسطینوں کو  اس جنگ میں   گھسیٹا نہ جائے اور نہ ہماری نام پر سیاست کی جائے  ۔ دوسری جانب سینکڑوں فلسطینیوں نے صدر کے بیان خلاف احتجاج کیا ہے کہ وہ اس جنگ سے لاتعلقی کا اعلان کیوں کیا ہے ۔

آپ یہ بھی جانتے ہیں پاکستان جیسے دہشت گرد مذہب کا چورن بیچ کر عوام کو فلسطینیوں کے نام پر استمعال کر رہے ہیں، صدر کے بیان بعد حقیقت  سامنے آجاتا ہے کہ مذکورہ جاری جنگ سے فلسطین کے رہنما اور عام شہری اس جنگ سے لاتعلق ہیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post