بساک کی جانب سے لیاری میں بلوچ لٹریسی کمپین کا اہتمام کیاگیا بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی




بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کراچی زون کی جانب سے بلوچ لٹریسی کمپین کے نام سے لیاری میں انٹریکٹیو سیشن کانعقاد کیا گیا- تقریب چار مختلف حصوں پر مشتمل تھا جس میں لیاری کے تعلیمی بحران کے حوالے سے تقاریر، کیرئیر کاؤنسلنگ ، ٹیبلو اور بلوچ لٹریسی کمپین پر پریزنٹیشن سمیت بُک اسٹال بھی لگایا گیا جس میں تنظیم کے لٹریچر گام ، نوشت ، بی ایل سی کتابچہ اور مختلف موضوع پر کتاب رکھے گئے-


پروگرام کا مقصد لیاری میں تعلیمی بحران اور تعلیم کی اہمیت و ضرورت سمیت مختلف سماجی برائیوں کے حوالے سے بلوچ عوام کو آگاہ کرنا تھا۔ تنظیم کے مرکزی عہدہ داران سمیت لیاری کے سماجی کارکنان نے تعلیمی موضوع پر تقاریر کی اور علاقے کے تعلیمی بحران کو اجاگر کیا۔ جس میں انہوں نے کہا کہ لیاری جو قبل یونان جیسی رونقوں سے جانا جاتا تھا جس میں فلسفہ، ادب، سیاست سمیت دیگر علمی بحث و مباحثے ہوا کرتے تھے مگر آجکل یہاں کی پہچان صرف فٹبال اور منشیت رکھا گیا ہے۔ لیاری کے نوجوان بہت ہی ذہین اور تخلیق نگار ہیں مگر ایک سازش کے تحت یہاں کے نوجوانوں کو پیچھے دکھیلا گیا ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کوشش رہے گی کہ یہاں کے نوجوانوں کی  کونسلنگ کرکے ان کے تخلیق کو اجار کریں اور معاشرے میں ایک علمی ماحول پیدا کرنے میں نوجوانوں کی مدد کریں۔


تقریب میں لیاری کے مختلف اسکول اور کالجوں کے طلباء و طالبات سمیت اساتذہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور اساتذہ میں بی ایل سی کتابچہ تقسیم کیا گیا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post