کوئٹہ سے سی ٹی ڈی ہاتھوں نوجوان اغوا، ڈیرہ بگٹی سے مغوی لڑکی بازیاب



کوئٹہ نیو کاہان مری میں منگل بدھ کی درمیانی  رات تقریبا 4 بجے بدنام زمانہ جعلی مقابلوں کے ماسٹر مائنڈ کاونٹر ٹیرززم ڈیپارٹمنٹ  ctdنے چھاپہ مار کر  علی گل ولد حیبت خان نامی نوجوان کو غیر قانونی حراست میں لیکر اغوا بعد ازاں جبری لاپتہ کردیا جس  کے بعد  سے وہ لاپتہ ہے ،خاندانی ذرائع کے مطابق انھیں کسی تھانہ یا عدالت میں پیش نہیں کیاگیا ہے ۔ 


انھوں نے انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ نوجوان کیلے آواز اٹھائیں اس سے پہلے کہ سی ٹی ڈی خدانخواست انھیں جعلی مقابلے میں مارکر اپنا منہ کالا کریں ۔



ڈیرہ بگٹی لیویز فورس ڈیرہ بگٹی نے علاقہ زین کوہ میں کاروائی کرتے ہوئے بہاولپور سے اغوا ہونے والی چودہ سالہ لڑکی کو بازیاب کرایا اور دو اغواہ کار جن میں باپ اوربیٹے شامل ہیں حراست میں لے لیا ۔ تاہم انھوں نے دونوں کی نام ظاہر نہیں کئے ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post