خضدار ٹیچنگ ہسپتال خضدار میں ایک لاوارث نامعلوم شخص کی نعش لائی گئی ہے ۔ پولیس کو اس کے ورثا ء کی تلاش ہے ۔
خضدار گریشہ کا رہائشی ماہیگر سمندر میں ڈوب کر ھلاک ہواہے ۔علاقائی ذرائع کے مطابق مبارک بلوچ گریشہ کے رہائشی اور ایک اسٹوڈنٹ تھے مزدوری کر کے تعلیمی اخراجات پورا کرنے کیلے کنڈ ملیر (ہنگول) جاکر سمندر میں مچھلی پکڑنا شروع کردیئے ۔اتفاقا وہ سمندر میں گرکر لاپتہ ہوگئے ۔ 24 گھنٹے بعد لوگوں نے اپنی مدد آپ نعش تلاش کرنے میں کامیاب ہوگئے ۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ بالکل سمندر کنارے ایک مچھیرے کی دام (نیٹ، ماہور) میں پھنس گئے تھے۔
لوگوں کو شکایت ہے کہ مقامی نیوی اہلکار نوجوان کی نعش نکالنے میں کوئی مدد نہیں کی جس کی وجہ سے ورثا گریشہ سے 400 کلومیٹر سفر کر کے آئے اور 24 گھنٹے بعد اپنی مدد آپ نعش نکالنے میں کامیاب ہوگئے ۔
دریں اثناء تربت جوسک میں فورس کی چوکی کے قریب دستی بم برآمد ہوا ہے ۔
پولیس کے مطابق جوسک میں بورڈ کے نزدیک فورس کی 168 ونگ کی چوکی کے قریب دستی بم برآمد کرکے ناکارہ بنادیا گیا ہے۔