چاغی گزشتہ پانچ ماہ سے لاپتہ ہونے والے کمسن ذاکر محمد حسنی کے والدین فریاد لے کر دالبندین پریس کلب پہنچ کر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ذاکر ولد شیر محمد سکنہ نادر آباد چاغی کو پانچ ماہ قبل کچ ملزمان اغوا کرکے لے گئے بعد ازاں انھیں گرفتار بھی کیاگیا مگر جلدی چھوٹ گئے مگر ان کا لجت جگر تاحال گمشدگی کا شکار ہے اور ان کی آنکھیں اپنے بچے کو دیکھنے کے لیے ترس گئی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پچھلے کئی ماہ سے در در کی ٹھوکریں کھائیں لیکن ان کا لخت جگر انھیں نہیں ملا، جس کی جدائی میں وہ صبح شام روتی رہتی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے بچے کو اغوا کرنے والوں تک پہنچ گئے انھیں قانون کے حوالے بھی کیا لیکن افسوس کہ نہ وہ زیادہ دیر پابند سلاسل رہے اور نہ ہی ہمارا بچہ بازیاب ہوا کیونکہ ملزمان بااثر اور ہم غریب ہیں، لہٰذا ہمیں انصاف نہیں مل رہا جبکہ ملزمان نہ صرف سرعام گھوم رہے ہیں بلکہ ہمیں مزید دھمکیاں بھی دے رہے ہیں۔
انہوں نے اعلیٰ حکام اور قبائلی عمائدین سمیت و
دیگر اداروں کے حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ ذاکر کی بازیابی میں کردار ادا کرکے انھیں انصاف دلائیں۔