آواران فورسز ہاتھوں اسکول استاد سمیت تین افراد جبری لاپتہ



آواران کی تحصیل جھاؤ کے علاقے کورک سے آج اعلی الصبح  قابض پاکستانی فورسز نے اسکول استاد محمداکبر اور انکے دو  رشتہ دار اسداللہ اور  فہیم  بلوچ کو گھر پر چھاپہ دوران تشدد بعد حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ہے ۔


دوسری جانب جھاؤ کے علاقہ سے اطلاعات ہیں کہ کوہڑو میں سید حاجی زیارت اور گردونواح میں جنگلات کو بھی فورسز نے  نذر آتش کردیا ہے ۔ 


علاقہ ذرائع کے مطابق مذکورہ مقام پر  فورسز  روزانہ لوگوں کو صبح و شام انٹری کے  نام پر  آرمی کیمپ بلاتے ہوۓ گھنٹوں تک بلاوجہ حراساں  کرنے کے بعد چھوڑ تے  ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post