بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے کیچ کے علاقے مند میں ردیگ اور شند کے درمیان گھات لگا کر پاکستانی فوج کی ایک گاڑی پر حملہ کرکے دشمن کے دو اہلکاروں کو ہلاک اور ایک کو زخمی کردیاہے ۔
ترجمان نے کہاہے کہ یہ حملہ ہفتے کی صبح دس بجے بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے اس وقت کیا جب ویگو گاڑی میں سوار پاکستانی فوج کے تین اہلکار قریبی چوکی سے پانی لینے کے لیے ’مرزا زو ‘ کے مقام پر پہنچے۔ دشمن کو ہدف میں لے کر بلوچ سرمچاروں نے خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس میں دو اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ ایک اہلکار زخمی ہو گیا ۔
انھوں نے کہاہے کہ حملہ دشمن کی نقل و حرکت کو محدود رکھنے کے لیے طے شدہ حکمت عملی کا حصہ ہے۔ بلوچ سرمچار دشمن کو ہر محاذ پر شکست دینے کے لیے پرعزم ہیں اور ان کی نقل و حرکت پر گہری نظر رکھتے ہیں۔ جب تک مقبوضہ بلوچستان میں پاکستانی فوج قابض رہے گی ان پر حملے جاری رہیں گے۔