مستونگ ،دکی ،سبی ،حب اور لورالائی فائرنگ اور دیگر واقعات میں 5 افراد ھلاک 4 زخمی



مستونگ میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے نوجوان ھلاک ہو گیا، ایس ایچ او سٹی جاوید لہڑی نے واقعہ سے متعلق کہا ہے کہ مسلح نقاب پوش موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے ہوٹل میں بیٹھے جمیل نامی نوجوان کو قتل کر دیا۔ نوجوان کی نعش ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ مزید تفتیش پولیس کر رہی ہے۔ 


سبی سے اطلاعات ہیں کہ گھریلو ناچاقی کے سبب راجہ موندرانی نامی شخص کے جوان بیٹے نے 

خودکشی کرلی  ہے۔ 


خیال رہے کہ بلوچستان بھر میں خودکشی کے واقعات روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ہورہے ہیں۔

گذشتہ چار ہفتوں میں خودکشی کا یہ دسواں واقعہ ہے اس سے قبل ضلع گوادر، خضدار، آواران، حب چوکی اور شال  میں بھی خودکشی کے واقعات رپورٹ ہوئے تھے ۔ 


لورالائی میں اتفاقیہ گولی لگنے سے ایک شخص ھلاک  ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق لورالائی میں فرحت خان نا می شخص پستول صاف کر رہا تھا کہ اچانک گولی چل گئی جس کے نتیجے میں وہ ھلاک  ہوگیا ۔

نعش  ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کاروائی جا ری ہے ۔


حب کے قریب ناردرن بائی پاس پر ٹریفک حادثہ دو افراد ھلاک ،تفصیلات کے مطابق  اتوار کے روز حب کے قریب ناردرن بائی بائیکو پمپ سے متصل ایک ٹریفک حادثے میں 2افراد  ھلاک ہو گئے۔  نعشیں چھیپا ایمبولینس سروس کے ذریعے سول اسپتال کراچی منتقل کردیا گیا جہاں پر ایک کی شناخت 27سالہ عبدالقیوم ولد عبدالشکور کے نام سے ہواہے جبکہ ایک شخص کی شناخت تاحال نہ ہو سکی ہے۔ 


بلوچستان کے علاقے دکی میں کوئلہ کان کے کمیشن کے تنازعہ پر چچا زاد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ناصر آباد کے علاقے کلی حاجی علی خان ناصر میں کوئلہ کان کے کمیشن کے تنازعے چچا زاد کی فائرنگ سے نعمت اللہ اور عرفان اللہ زخمی ہوگئے اور ملزم فرار ہوگیا۔ 


پولیس کے مطابق حاجی عبدالصمد ناصر کے بیٹوں کی فائرنگ سے انکے چچازاد نعمت اللہ اور عرفان اللہ زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد لورالائی منتقل کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں مزید کارروائی کی جارہی ہے۔


دوسری جانب فائرنگ کے ایک اور واقعہ میں راہگیر سمیت دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ 


اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز حبیب قلعہ روڈ پر پرانا مویشی منڈی کے قریب فائرنگ سے فاقرالعقل نوجوان معصوم خان ساکن غریب آباد اور نصیب اللہ ہوتک ساکن کلی سلیمان زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال دکی پہنچا دیا گیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post