خضدار ،کوئٹہ،حب ،فائرنگ،اور حادثات بچی سمیت 3 افراد ھلاک



خضدار کے علاقے چمروک کے قریب مسلح افراد نے ناگزیر وجوہات کی بناپر  فائرنگ کرکے  عبدالباسط نامی نوجوان کو  ھلاک  کردیا ۔ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے ، نعش اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

 کوئٹہ  کے علاقے نواں کلی میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 6سالہ بچی ھلاک ہو گئی ،  جس کی شناخت بی بی زارہ ولد محمد عزیز کے نام سے ہوئی ہے۔

ادھر حب شہر میں شال کراچی  شاہراہ پر مقامی ہوٹل کے قریب تیز رفتاری کے سبب ایک موٹر سائیکل پر سوار دو نو عمر لڑکے مخالف سمت سے آنے والی ہائی روف گاڑی اور کوچ سے ٹکرا گئے ۔ ایدھی ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 16 سالہ محمد حیات زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ 14 سالہ ذاکر کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post