کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)تربت میں گزشتہ روز بلوچ لبریشن آرمی کے ہاتھوں قتل ہونے والے فوج اور خفیہ اداروں کے 6 آلہ کار عرف مزدوروں کی نعشیں حکومت بلوچستان کے ہیلی کاپٹر میں ملتان روانہ کر دیئے گئے۔
نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان علی مردان خان ڈومکی نے قابض فوج کی چھاونی میں موجود ایئر بیس سے نام نہاد مزدوروں کی نعشیں پنجاب روانہ کیں۔ اس سے پہلے فوجی ایئر بیس پر ھلاک خفیہ اداروں کے اہلکاروں کو سلامی دی گئی ۔اور افسوس کا اظہار کیا گیا کہ مذکورہ فوجی کارندے پاکستانی مشن ، بلوچ خواتین و حضرات اور بچوں کو جبری لاپتہ اور ٹارگٹ کلنگ کرنے کے عمل کو اپنے غیرذمہ دارانہ حرکتوں کی وجہ سے مزید جاری نہیں رکھ سکے اور ھلاک کئے گئے ۔