بیلہ سے اغواءہونے والی خاتون کو پولیس بازیاب کرے لواحقین ۔مستونگ، ٹرک اور پک اپ کے مابین تصادم، 4افراد زخمی



اوتھل لسبیلہ کی اقلیتی برادری نے کہا ہے کہ بیلہ سے اغواءہونے والی  خاتون کو پولیس بازیاب کرنے میں مکمل طور ناکام ہوگئی ہے اقلیتی برادری لسبیلہ پولیس کی کارکردگی اور رویئے سے مکمل طور مایوس ہوچکی ہے ضلعی پولیس سربراہ اور بیلہ پولیس اقلیتی برادری سے کسی قسم کا کوئی تعاون نہیں کررہی ۔


انہوں نے کہا بتایا جارہا ہے کہ ہندو خاتون مسلمان ہوچکی ہے اگر وہ مسلمان ہوچکی ہے تو اسے عدالت میں پیش کیا جائے تاکہ معلوم ہوسکے کہ اس نے اپنی مرضی سے اسلام قبول کیا ہے ،کیونکہ خاتون پہلے سے شادی شدہ اور تین بچوں کی ماں ہے اسے اپنے بچوں سے ملایا جائے تاکہ اصل وجہ معلوم ہوسکے ۔


دریں اثناء مستونگ  شاہراہ کوہ نور ہوٹل کے قریب تیزرفتار ٹرک کی پک اپ کو ٹکر سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔بتایا جارہاہے کہ حادثہ ٹرک ڈرائیور کی لاپروائی اور تیز رفتاری باعث پیش آیا۔ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج معالجے کی غرض سے ٹراما سینٹر شال ریفر کردیا گیا ۔ 


زخمی افراد کی شناخت نبی داد ولد قائم خان،میر خان ولد محمد جان،جعفر خان ولد محمد جان,محمد زمان ولد محمد شریف کے نام سے ہواہے۔ جبکہ واقعے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ۔ 


Post a Comment

Previous Post Next Post