بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ شہر میں نواں کلی کے علاقے میں مسلح افراد نے ایف سی چیک پوسٹ پر ہینڈ گرنیڈ پھینک دیا جو پوسٹ کے اندر گر کر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں
کئی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے جس کی ذمہ داری ٹی ٹی کے ترجمان نے قبول کی ہے ـ
علاوہ ازیں حب شہر کے علاقہ اکرام کالونی گلشن لسبیلہ ڈائنو کالونی سے متصل علاقے میں اپنے گھر کے باہر بیٹھے 20سالہ نوجوان ریحان مگسی پر گلی میں داخل ہونیوالے ایک موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔
پولیس کے مطابق واقعہ کے بعد ملزمان کی تلاش میں علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے جبکہ واقعہ کی وجوہات کو جاننے کی بھی کوشش کی جارہی ہے۔