کراچی سے جبری لاپتہ عبدالحمید زہری اکتیس مہینے جبری گمشدگی کے بعد بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر انکی بیٹی سعیدہ حمید نے لکھا ہے کہ اکتیس مہینے کی اذیت تکلیف سہنے کے بعد میرے ابو بازیاب ہوکر گھر پہنچ چکے ہیں۔
آپ کو علم ہے عبدالحمید زہری کو 10 اپریل سال 2021 کو کراچی سے حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کردیا گیا تھا۔
جس کے بعد اہلخانہ انکے جبری گمشدگی کے خلاف گذشتہ ڈھائی سالوں سے کراچی، اسلام آباد سمیت بلوچستان میں احتجاج ریکارڈ کراچکی ہیں-