خاران شہر جنگل روڈ پر مسلح افراد کا پولیس کی گشتی ٹیم پر حملہ، اہلکار زخمی۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز مغرب کے وقت خاران شہر میں جنگل روڈ پر موٹرسائیکل گشت پر مامور پولیس اہلکاروں پر مسلح افراد کی فائرنگ سے حوالدار سعید احمد شدید زخمی ہوئے۔ زخمی پولیس اہلکار کو سر میں گولی لگی ۔
سول ہسپتال میں ڈاکٹرز کی کمی و دیگر سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث زخمی پولیس اہلکار کو ابتدائی طبی امداد کیلئے ایف سی اسپتال خاران منتقل کیا گیا ۔ جبکہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کردی، تاہم واقعہ کی واجوہات اب تک معلوم نہیں ہوسکے ہیں ۔ زخمی پولیس اہلکار کے قریبی رشتہ داروں نے سول ہسپتال خاران میں ڈاکٹرز و دیگر سہولیات کی کمی کیخلاف احتجاج کیا۔
بلوچستان کے ضلع قلات میں کوئنگ بائیکو پٹرول پمپ کے قریب نیشنل ہائی وے پر زہری سے شال جانے والی پک اپ گاڑی شال کراچی شاہراہ پر پڑنے والی کھڈے کے باعث ٹائر پھٹ جانے سے حادثے کا شکار ہوا حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار لڑکے جنکی عمر سات اور پندرہ سال بتائی جاتی ہے موقع پر ھلاک
جبکہ خواتین بچوں سمیت سات افراد زخمی ہوگئے ۔
اطلاع ملنے پر نعشیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئی جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دی گئی شدید زخمیوں میں سے ایک کو تشویشناک حالت میں خضدار ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
پسنی: 15 سالہ لڑکی نے تیل چھڑک کر خود سوزی کرلی۔
مقامی میڈیا کے مطابق آگ لگنے کی باعث لڑکی پوری طور پر جھلس گئی تھی جسے ان کے خاندان کے افراد نے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا- جہاں شدید جھلس جانے کے باعث لڑکی جانبر نا ہوسکی اور ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ تاہم خودسوزی کے وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں-