خیرپور میں ڈاکووں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار اور پیشی کیلئے لے جانے والا ملزم ھلاک ہوگیا۔ ڈاکووں کی جانب سے پولیس موبائل پر فائرنگ کا واقعہ تھانہ اکنامک زون کے قریب پیش آیا۔
یہ واقعہ دن دیہاڑے مین نیشنل ہائی وے پر پیش آیا تھا، جہاں ڈاکو بیگو مری، پولیس موبائل پر فائرنگ کے بعد با آسانی فرار ہوگیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار خادم جامڑو اور پیشی پر لے جانے والا ملزم ہوگیا۔ دوسری طرف مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کے مطابق ہلاک ڈاکو کی شناخت کے لیے لاش اسپتال منتقل کردی گئی، پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ڈکیت بیگو مری کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے۔
کرم (این این آئی) ضلع کرم میں 2 مذہبی گروہوں کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں مزید 7 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک متنازع ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دونوں فرقوں کے درمیان شروع ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں اب تک 15 لوگوں کی موت واقع ہوچکی ہے۔ویڈیو میں موجود متنازع مواد کی دونوں فریقین کی جانب سے سخت مذمت کی گئی تھی۔ تاہم اس کے باوجود علاقے میں پرتشدد فسادات پھوٹ پڑے۔
حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز بوشارہ کے علاقے میں 2 مسلح گروہوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں 5 لوگ مارے گئے ،2 دیگر افراد خار کلے اور بلیچ خیل کے علاقوں میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔حکام نے بتایا کہ 4 روز سے جاری مسلح تصادم میں 23 افراد زخمی ہوچکے ہیں ۔
گزشتہ روز ہونے والی جھڑپوں میں 10 افراد زخمی ہوئے۔موبائل نیٹ ورکس بدستور معطل ہیں اور ضلع کے اندر اور باہر کے تمام راستے ٹریفک کے لیے بند ہیں، حکام نے بتایا کہ مقامی لوگ کا کہیں آنا جانا ممکن نہیں رہا اور ملک کے دوسرے علاقوں سے یہاں آنے والے لوگ علاقے سے باہر نہیں نکل پارہے ہیں۔
ضلع بھر کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، 8 زخمی تاحال زیر علاج ہیں ،دیگر کو ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔
ساہیوال: ٹرین میں سفر کرتے ہوئے ٹکٹ نہ ہونے پر3 بچوں نے ٹرین سے چھلانگ لگا دی ,تفصیلات کے مطابق بھلوانہ کے رہائشی 3 بچے لاہور آنے والی ٹرین پر بیٹھے۔ 15 سالہ سلطان احمد،11 سالہ سہیل احمد اور 12 سالہ عںدالرحمن نے ٹرین کا ٹکٹ نہ ہونے پر ٹرین سے چھلانگ لگا دی جسکے باعث 15 سالہ سلطان موقع پر ھلاک ہو گیا۔ سہیل نامی بچے کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔زخمی عبدالرحمان کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے۔