تربت۔ بہمن میں ایک شخص قتل
تربت کے علاقہ بہمن میں نماز عشاء کے بعد نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا جس کی شناخت عزیز پلی ولد ملا موسی سکنہ بہمن کے نام سے کی گئی ہے۔
پولیس نے واقعہ کی تصدیق کی ہے اور جائے وقوعہ جاکر تفتیش شروع کردی ہے۔
کیچ ہوشاب سے تربت جانے والی زمیاد گاڑی سامی پل پر حادثے کا شکار ہو گیا جس میں 3 بچے ھلاک اور 7 افراد زخمی ہوگئے جن میں چھوٹے عمر کے بچے بھی شامل ہیں ۔
بتایا جارہاہے کہ ھلاک اور زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ۔ جو کہ ایک شادی کی تقریب میں شرکت کرنے جارہے تھے۔
ھلاک بچوں کی شناخت جماعت نہم کے طالب علم شاہ بخش ولد ملا حاتم جماعت دوئم کے نور داد ولد وزیر اور
فسٹ ایئر کے طالب علم رحیم ولد امیربخش جبکہ زخمیوں کی شناخت جلیل ملا اختر ، رگام ولد جمعہ ، ،شے نور ولد ملا چار شمبے ، عابد ولد حامد ، وزیر ولد نور داد ،سعید ڈرائیور ولد چار شنبے اور شاہ جان ملا خانم سے ہواہے ۔
بعد ازاں نعشیں اور زخمیوں کو ٹیچنگ اسپتال تربت منتقل کر دیا گیا ۔
بتایا جارہاہے کہ تیز رفتار زمیاد بے قابو ہوکر پل کے پلر سے ٹکرا گیا اور کلابازیاں کھاتا ہوا ندی میں جاگرا جس سے سانحہ رونما ہوا ۔
دریں اثناء لورالائی میں تیزرفتار موٹر سائیکل سوار نے 8 سالہ بچے کو ٹکر مار کر زخمی کردیا ،جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لا کر ھلاک ہوگیا۔ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالحئی ولد عبد الکریم قوم دوتانی سکنہ کٹوی کیمپ لورالائی کو گرفتار کر کے مقدمہ 155/023 بجرم 320.279 ت پ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔