افغانستان: ہرات میں 6.3 کی شدت کا ایک اور زلزلہ



افغانستان میں آج اتوار کے روز  شدید نوعیت کا  ایک اور زلزلہ آگیا۔ افغانستان کے مقامی وقت کے مطابق زلزلہ 8 بجکر 6 منٹ پر آیا ۔


گزشتہ 9 روز کے دوران یہ تیسرے شدید نوعیت کا زلزلہ ہے۔


امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق 

ہرات کے مرکز سے 32.8 کلومیٹر جنوب مشرق میں 6.3 کی شدت کا زلزلہ آیا، جہاں اس سے پہلے بھی زلزلے نے تباہی مچائی تھی۔


اس سے قبل ہرات کے شمال مغرب میں 21.7 میل دور 5.9 شدت کا زلزلہ، زندہ جان سے شمال مشرق میں 20.5 میل دور 6.3 شدت کا زلزلہ اور ایک اور 6.3 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔


آپ کو علم ہے کہ تباکن زلزلے کی وجہ سے درجنوں دیہات مکمل طور پر تباہ اور ہلاکتوں کی تعداد دو ہزار سے بھی تجاوز کر گئی تھیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post