خضدار سے پاکستانی فورسز نے 2 نوجوانوں کو حراست میں لیکر جبری طور پرلاپتہ کردیا



خضدار کے علاقہ کوڑاسک کے رہائشی ظفر اور عنایت اللہ نامی نوجوانوں کو فورسز نے کیمپ بلاکر جبری لاپتہ کردیا ہے ۔ خاندانی ذرائع کے مطابق ظفر اور عنایت اللہ کو لاپتہ کیا گیا ہے، ان کے اہلخانہ کو ان کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی جارہی ہیں ۔

بلوچ نیشنل موومنٹ بی این ایم کی انسانی حقوق کی ادارہ پانک
پانک نے اہلخانہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے اہل خانہ اذیت میں مبتلا ہیں اور ان کے بارے میں کوئی جانکاری نہیں ہے۔
دوسری جانب بلوچ وائس فار جسٹس نے عوامی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ظفر اور عنایت اللہ کو کیمپ طلب کرکے لاپتہ کرنا تشویشناک عمل ہے اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، ہم انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کرتے ہیں کہ ان کی تحفظ کو یقینی بنائیں اور ان کی باحفاظت بازیابی کے لئے فوری اقدامات اٹھائیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post