مشکے پاکستانی فورسز کے چار کیمپوں پر بیک وقت حملے جانی نقصانات کی اطلاع، پسنی میں موبائل ٹاور کو ناکارہ کرکے آگ لگادی



ضلع آواران کے تحصیل مشکے کے مختلف علاقوں میں پیر اور منگل کی درمیانی شب تقریبا سات و آٹھ بجے نامعلوم مسلح افراد نے  قابض پاکستانی فورسز کے  نوکجو رندک، پگڑ،نلی اور میانی قلات کے مرکزی کیمپوں پر راکٹ لانچر ز اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے فورسز کو جانی مالی نقصان پہنچا کر فرار ہوگئے ۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ علاقوں میں بیک وقت دھماکوں اور گولیوں کی آواز سے پورا علاقہ  گونج اٹھا، جس سے فورسز کی چیخیں نکل گئے ۔

بتایا جارہاہے مذکورہ حملوں کے بعد فورسز رات بھر کیمپوں سے عام آبادیوں پر اندھا دھند گولے برساکر عوام کو حراساں کرنے کی کوشش کی گئی۔

آخری اطلاع تک ان حملوں کی ذمہداری کسی مسلح آزادی پسند تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔

ادھر پسنی کے علاقہ زیروپوائنٹ پر واقع سرکاری موبائل فون ٹاور کو مسلح افراد نے اب سے توڑی دیر پہلے فائرنگ کرکے ناکارہ کرنے بعد موجود مشینری کو بھی جلا دی ہے ۔

آپ کو علم ہے موبائل فون ٹاوروں کے بارے میں بلوچ آزادی پسند تنظیموں کا الزام ہے کہ وہ جاسوسی کیلے استعمال ہورہے ہیں جن کے ذریعے بلوچ آزادی پسندوں کا پیچھا کرنے اور عام لوگوں کو خفیہ ادارے فورسز حراساں کر نے کیلے استعمال کرتے رہتے ہیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post