رینجرز کے ہاتھوں سندھ کے علاقے سکرنڈ میں نہتے سندھیوں کی قتل عام کے خلاف برطانیہ میں احتجاج، بی این ایم کے کارکنوں کی شرکت



برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں ورلڈ سندھی کانگریس کی طرف سے سندھ میں سکرنڈ کے گاؤں ماڑی جلبانی میں پاکستانی ایجنسیوں اور رینجرز کی جارحیت اور خواتین سمیت آٹھ افراد کی بہیمانہ قتل اور سات افراد کے زخمی کیے جانے کے خلاف برطانوی وزیراعظم کے رہائش گاہ ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، ورلڈ سندھی گانگریس کی دعوت پر بلوچ نیشنل موومنٹ یوکے چیپٹر کے کارکنوں نے احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت کی، 


احتجاجی مظاہرے میں شریک سندھی اور بلوچ سیاسی کارکنوں نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر sindhi lives matter, سکرنڈ ماڑی جلبانی میں رینجرز کی جارحیت اور بربریت سمیت نہتے سندھیوں کی قتل کے خلاف نعرے درج تھے، احتجاجی مظاہرے میں شریک سیاسی کارکنوں نے سندھ میں جاری  پاکستان اور ریاستی اداروں کی طرف سے جاری مظالم کے خلاف نعرے بازی کی اور نہتے سندھی مرد اور عورتوں کےلیے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے زمہداروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا, 


 واضح رہے 28 ستمبر کے روز سندھ میں سکرنڈ کے علاقے ماڑی جلبانی میں پاکستانی فوجی ایجنسیوں ،رینجرز اور پولیس نے سندھی دیش ریولوشنری آرمی کے مزاحمت کاروں کی موجودگی کا ڈرامہ رچاکر سندھی قوم دوست رہنماء چاچا رجب جلبانی کے گھر اور محلے پر دھاوا بولا تھا اور گھر گھر تلاشی کے دوران اندھا دھند فائرنگ کرکے تین خواتین سمیت آٹھ افراد کو قتل اور سات کو زخمی کیا تھا.

Post a Comment

Previous Post Next Post