حب کوسٹ گارڈز مدینہ کالونی شارجہ گراونڈ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 25 سالہ سمیر احمد ولد قادر بخش ہلاک ہوگیا ۔پولیس نے نعش تحویل میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔
علاوہ ازیں حب شہر میں پولیس ناکے پر اہلکار کی فائرنگ سے گاڑی ڈرائیور زخمی ہوا۔ واقعہ کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد نے شال کراچی شاہراہ کو ٹریفک کے لئے بند کردیا ۔
دریں اثناء مستونگ بی ایریا میں چوتو کے مقام پر کار اور پک اپ گاڑی کے درمیان حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو ہسپتال مستونگ منتقل کر دیا گیا جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جنہیں ایمبولینس کے ذریعے شال ریفیر کر دیا گیا ہے۔
عوامی حلقوں نے شکایت کی ہے کہ گزشتہ دنوں مستونگ کیڈٹ کالج ایریا میں ایف سی چوکی کے سامنے شاہراہ پر اینٹوں سے ایک اسپیڈ بریکر بنایا گیا ہے، جس کی وجہ سے آئے روز روڈ حادثات میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔