پاکستان 12 ربیع الاول کے حملوں میں ملوث ہے ،افغانستان

 



افغانستان نے بارہ ربیع الاول کے دن پاکستان میں بم حملوں کا الزام حکومت پاکستان پرلگا دئیے۔

  یہ الزام افغان عبوری حکومت کے قریب سمجھے جانے والے ٹوئٹر اکاؤنٹ ”المرساد” کے ذریعے لگایا گیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان حکومت نے عوام کو داعش کے ہاتھوں قتل کروا کر سیاسی فوائد حاصل کرنے کی کوشش کی ہے ۔

جبکہ افغان عبوری حکومت نے داعش کی کارروائیوں سے متعلق پاکستان اور ایران سے کچھ معلومات شیئر بھی کی تھیں۔

  دوسری جانب تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ 2021میں کابل پرقبضہ ہوا تو افغان عبوری حکومت میں خفیہ طورپر شامل پاکستانی مذہبی شدت پسندوں نے  بگرام جیل سے داعش کے سینکڑوں جنگجوؤں کو  رہا  کردیا ۔جس سے پاکستان  میں داعش کا کمزور انتظامی ڈھانچہ ایک بار پھر مضبوط ہوگیا۔

تجزیہ کاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان  نے ناکامیوں کا الزام پڑوسیوں پرڈالنے کی پالیسی جاری رکھی تو بہت جلد خطے میں دہشتگردی پھیلانے والا سب سے بڑا ملک بھی  عالمی سطح پر بن جائے گا۔

آپ کو علم ہے مستونگ اور بنو میں پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی نے اپنے مذہبی شدت پسندوں کے نام پر سینکڑوں لوگوں بم دھماکوں میں ھلاک اور زخمی کروادیا تھا ۔ جبکہ بعد میں الزام ہندوستان پر لگا دیئے تھے ۔

جسے سوشل میڈیا پر سیاسی سماجی حلقوں نے  آڑے ہاتھوں لیا گیا ہے  اور کہاجارہاہے کہ ہندوستان مذہبی شدت پسندوں کے گڑھ  لاہور جوکہ پانچ کلو میٹر دوری پر نہیں ہے چھوڑ کر 2ہزار میل دور مستونگ کا انتخاب کرتا ہے  جوکہ حیرت کی بات ہے ۔


Post a Comment

Previous Post Next Post