پنجگور کے علاقے تارآفس اے ایریا میں مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے لطیف ولد دوست محمد نامی شخص کو قتل کردیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر مسماة زر بنت زمان زخمی ہوگئی ۔ پولیس کے مطابق مقتول لطیف اور مسماة زر کو گھر سے نکلتے ہی فائرنگ کرکے نشانہ بنایا گیا جبکہ اے ایریا وشبود میں مسلح افراد نے چیگنچی رکشہ کو روک کر اس میں سوار دو افراد کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا بی ایریا میں دو گروہوں کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں ملک محمد نامی شخص زخمی ہوگیا جہنیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کراچی منتقل کردیا گیا۔
کوئٹہ میں گھریلو ناچاقی کی بناء پر ماں نے 4بیٹیوں سمیت خودکشی کرلی ۔ پو لیس کے مطابق پیر کے روز شال کے علا قے ہزارہ ٹاون میں واقع گھر میں گھریلو ناچاقی کی بناء پر ماں نے اپنی4 بٹیوں سمیت زہر پی خودکشی کرلی ، پو لیس نے نعشیں تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں مزید کاروائی جار ی ہے۔
کوئٹہ کے نواحی علاقے سملی چڑھائی کے قریب تیز رفتار 3 گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک گاڑی میں سوار 4 افراد ھلاک ہوگئے ۔
ھلاک ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے 2 سگے بھائی سید محمد نبی، سید دوست محمد، سید محمد اقبال سمیت ایک نامعلوم شخص شامل ہے جوکہ موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی نعشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثائ کے حوالے کردی گئی بتایا جاتا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے افراد کسی تقریب میں شرکت کرکے واپس جارہے تھے۔
علاوہ ازیں بلوچستان کے علاقے پسنی کے قریب کوسٹل ہائی وے پر کار الٹنے کے باعث ایک شخص ھلاک جبکہ حادثے میں 3 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا۔