بلوچ نیشنل موومنٹ یوکے چیپٹر کا جنرل باڈی بیاد قاضی مبارک منعقد



بلوچ نیشنل موومنٹ یوکے چیپٹر کا جنرل باڈی اجلاس لندن میں بیاد بلوچ قومی اور مزاحمتی شاعر قاضی مبارک منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت بی این ایم یوکے چیپٹر کے صدر ماسٹر منظور بلوچ نے کی جبکہ مہمان خاص بی این ایم کے مرکزی کمیٹی کے ممبر نیاز بلوچ تھے 


جنرل باڈی اجلاس کی ابتداء بلوچ شہدا کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی کی گئی، خاموشی کے بعد تعارفی سیشن ہوا جس میں بی ایم ایم یوکے چیپٹر کے سینیئر کارکنوں اور نئے شامل ہونے والے کارکنوں کو ایک دوسرے متعارف کیاگیا تعارفی سیشن کے بعد یوکے چیپٹر کے مختلف یونٹوں کے آرگنائزروں نے اپنے اپنے یونٹوں کے رپورٹ پیش کیے، جس میں یونٹوں کی طرف سے سر انجام دیے گئے تمام کاروائیوں سے تفصیلات سے جنرل باڈی کو آگاہ کیاگیا، 


یونٹوں کی رپورٹوں کے بعد یوکے چیپٹر کے فنانس سیکریٹری نسیم عباس بلوچ نے یوکے چیپٹر کے مالی امور سے متعلق جنرل باڈی اجلاس میں رپورٹ پیش کی، فنانس رپورٹ کے بعد تنقیدی نشت منعقد ہوئی جس میں تمام کارکنوں نے بھرپور حصہ لیا اور تنظیمی امور سمیت یوکے چیپٹر کی سابقہ کارکردگی پر تنقیدی سوالات کیے، تنقیدی سینشن میں بی این ایم کے سی سی ممبر نیاز بلوچ فہیم بلوچ اور بی این عہدیدار حسن بلوچ نے کارکنوں کے سوالات کے جوابات دیے، تنقیدی سیشن کے بعد یوکے چیپٹر کےلیے  کا لائحہ عمل طے کیاگیا جس میں تمام کارکنوں سے تجاویز طلب کیےگئے اور ان تجاویز پر آئندہ عمل کرنے کا عہد کیاگیا


جنرل باڈی اجلاس کے آخر میں یوکے چیپٹر زون کے صدر ماسٹر منظور بلوچ قومی اور مزاحمتی شاعر قاضی مبارک کی زندگی پر مختصر روشنی ڈالتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کی اور کہا کہ تاریخ نے ہمیشہ ان لوگوں کو زندہ رکھا ہے جن لوگوں نے مشکل وقت میں اپنے عمل اور فکر سے اپنے معاشرے کی فکری رہنمائی کرتے رہے ہیں اور قاضی مبارک ایسے ہی ایک عظیم ہستی تھے جنہوں نے مشکل حالات میں اپنی شاعری کے ذریعے بلوچ قوم اور بلوچی زبان کی خدمت کی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post