حب مبارک قاضی کی یاد میں شمع روشن کی گئی



شاعر آشوب مبارک قاضی کی یاد میں حب میں شمعیں روشن کی گئیں اور ریلی نکالی گئی۔
بلوچی زبان کے نامور کلوگار استاد حمید شریف، نور محمد نورل نے اپنی آواز کے ذریعے شاعر و ادیب مبارک قاضی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق اہلیان حب کی جانب سے بلوچ قومی معروف شاعر مبارک قاضی کی یاد میں لسبیلہ پریس کلب کے سامنے پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں گلزار گچکی، نور محمد نورل، عبدللہ بلوچ، استاد حمید بلوچ، زید ارشاد، قندیل بلوچ، نعیم مومن، فضل اور عارف سمیت سیکڑوں کی تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز لسبیلہ پریس کلب سے ریلی کی صورت میں کیا گیا جو پریس کلب سے شروع ہوکر مین آر سی ڈی شاہراہ عدالت روڈ سے ہو کر لسبیلہ پریس کلب کے سامنے جمع ہوئے اور شمعیں روشن کی گئیں جبکہ بلوچ گلوکار استاد حمید شریف، نور محمد نورل، صابر آزاد، سمیر بلوچ سمیت دیگر نے مبارک قاضی کے شاعری کے ذریعے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ تقریب میں عارف بلوچ، قندیل بلوچ، استاد حمید شریف، نعیم مومن، سنگت صابر آزاد، گلزار گچکی، نیشنل پارٹی کے رہنماؤں چیئرمین واحد رحیم بلوچ، چیئرمین عمران بلوچ، لسبیلہ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر ایڈووکیٹ غلام رسول انگاریہ، سابق جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ عبدالوہاب بزنجو، ایڈووکیٹ شاہ بخش بگٹی، عبداللہ بلوچ، اسرار بلوچ، رحیم بلوچ، صغیر احمد بلوچ سمیت مختلف سیاسی وسماجی جماعتوں، طلبائ تنظیموں، وکلائ سمیت شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
شرکاء نے انہیں خروش عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے اپنے خیالات کو شاعری کے ذریعے لوگوں تک پہنچایا ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post