گوادر کے سمندر میں ٹرالر والے مقامی ماہیگیروں پر حملہ آور ہوگئے مقامی ماہی گیروں کے مطابق ایک درجن کے قریب ٹرالر گوادر کے سمندر میں غیرقانونی ٹرالنگ میں مصروف تھے جنہوں نے مقامی ماہیگیروں پر فائرنگ کردی اور مقامی گیروں کو بھگاتے رہے۔
دریں اثنا حق دو تحریک نے گوادر کے سمندر میں مقامی گیروں پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا کہ گوادر میں موجود ادارے یا تو ناکارہ ہیں یا تو انتہائی کرپٹ ہیں۔ ورنہ ان کے ناک کے نیچے اتنی تعداد میں ٹرالرز موجود اور ماہیگیروں پر حملہ آور نہ ہوتے، عوام کے پاس اب احتجاج کے علاوہ کوئی چارہ نہیں رہ گیا۔ عوام کے ساتھ مل کر سمندر کی بقا کے لئے ہر حد تک جائیں گے۔
نوشکی دالبندین اجتماع سے واپسی پر آتے ہوئے نوشکی کچکی چاہ ٹو خاران روڈ پر تبلیغی جماعت کے پک اپ گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس میں 2 افراد ھلاک جبکہ 10 زخمی ہوگئے ۔ جنہیں نوشکی ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ شدید زخمیوں کو شال ریفر کردیا گیا ۔ تبلیغی جماعت کا تعلق ضلع پنجگور سے بتایا جارہاہے۔
آپ کو علم ہے دودن قبل بھی مزکورہ شاہراہ پر گاڑی الٹ جانے سے 3 افراد ھلاک 6 زخمی ہوگئے تھے ۔
دریں اثناء مستونگ میں مسلح افراددس لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔گزشتہ روز مستونگ کے علا قے قومی شاہراہ پر پشکرم کے علاقے میں پردل کراس کے قریب گاڑی میں سوار مسلح ڈاکووں نے پنچگور تیل لے جا نے والی گاڑی میں سوار افراد کواسلحہ کے زور پر گاڑی سمیت اغوائ کر کے ان سے دس لاکھ روپے چھین کر ویرانے چوڑ کر فرار ہوگئے،پولیس نے حسب روایت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔