ڈیرہ بگٹی: گھر گھر چھاپے ،فوجی آپریشن کو مزید وسعت دے دی گئی ہے


بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں پاکستانی فوج نے آپریشن کو مزید وسیع دیتے ہوئے لنجہ، گنجہ، آشکانی، اور شیشی کے علاقوں کو مکمل طور پر محاصرے میں لیکر آپریشن شروع کردیا ہے۔

آمدہ اطلات کے مطابق مذکورہ علاقوں میں فوجی آپریشن کے دوران متعدد گھروں پر چھاپے مارے گئے جن میں حاجی رضا محمد بگٹی، خان محمد بگٹی، بزدار بگٹی اور سہنڑا بگٹی کے گھر شامل ہیں جبکہ مقامی لوگوں کے مطابق گھروں میں موجود تمام قیمتی اشیاء بھی لوٹ لیے گئے ہیں اور اس دوران خواتین اور بچوں پر تشدد بھی کیا گیا ہے ۔

علاقائی ذرائع کے مطابق  پاکستانی فوج کی ایک بڑی تعداد مذکورہ علاقوں میں موجود ہے  اور علاقے میں موبائل فون سروس  معطل کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے گرفتاریوں اور نقصانات کی تفصیلات معلوم نہیں ہوسکی ہیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post