بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کی سرمچاروں نے جمعہ 29 ستمبر کی شام سات بجے جھاؤ آواران میں قابض پاکستانی فوج کی چوکی پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے ایک فوجی کو ہلاک جبکه دو کو شدید زخمی کردیا ہے ۔
انھوں نے کہاہے کہ یہ حملہ ضلع آواران کی تحصیل جھاؤ کے علاقے کوھڑو میں ملا حاجی زیارت پر قائم پاکستانی فوج کی چوکی پر کیا گیا۔چوکی پر دو راکٹ فائر کیے گئے اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا۔ دونوں راکٹ سے چوکی کے مورچے کو نشانہ بنایا گیا جس میں اس وقت تین فوجی اہلکار موجود تھے جن میں ایک اہلکار موقع پر ہلاک اور دو شدید زخمی ہو گئے ۔
بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور ہمارے حملے بلوچستان کی آزادی تک قابض پاکستانی فوج پر جاری رہیں گے۔