وڈھ،جاری جھڑپ میں ڈیتھ اسکوائڈ پارکو نال کا علاقائی سرغنہ رحمت رخشانی ھلاک



وڈھ میں مینگل قبائل اور ڈیتھ اسکوائڈ کے سرغنہ شفیق مینگل  کے درمیان جاری، جھڑپ میں شفیق گروہ کے ایک اور سرکاری  علاقائی ڈیتھ اسکوائڈ  کارندہ رحمت رخشانی سکنہ پارکو لخ ھلاک ہوگیا۔ 


شدید فائرنگ کے باعث لیویز انتظامیہ نے شال کراچی  شاہراہ کو قابض ایف سی چیک پوسٹ اور گاسلیٹی کے مقامات پر دونوں اطراف سےبند کردیاہے۔ 


باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ توتک میں  جو دو اجتماعی قبریں دریافت ہوئی تھیں اس دوران شفیق مینگل کے دست راست کا کردار   رحمت رخشانی ہی ادا کیا  کر تے تھے ۔ 

اور توتک خونی آپریشن سے قبل شفیق مینگل اور اسکے کارندوں کا ٹھکانہ  رحمت رخشانی ہی  کا گھر پارکو لخ ہی ہوا کرتا تھا ۔ 


بعد ازاں پاکستانی فوج نے توتک کو تاراج کرکے قلندرانی  قبائل کے دسیوں افراد کو ھلاک اور 80 سالہ رحیم قلندرانی سمیت ان کے بیسیوں خاندان کے افراد کو جبری لاپتہ کیا(جو تاحال لاپتہ ہیں )۔ جس کے بعد شفیق مینگل اور رحمت رخشانی کا ٹھکانہ توتک کو خفیہ طور پر قابض ریاست نے  سرکاری طورپر قرار دے دیا ، جہاں انھوں نے مختلف علاقوں سے فورسز اور علاقائی ڈیتھ اسکوائڈ ہاتھوں جبری لاپتہ افراد کو لاکر اس وقت تک  قتل کرکے اجتماعی قبروں میں دفن کرتے رہے جب تک اجتماعی قبروں کا انکشاف نہیں ہواتھا ۔ 


آپ کو معلوم ہے کہ چند دن قبل جھڑپ میں واشک راغے کے ڈیتھ اسکوائڈ کے علاقائی سرغنہ  سعید اللہ محمد حسنی  ھلاک ہواتھا ۔ 


مینگل قبائل کے علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ دونوں کارندوں کے جھڑپوں میں ھلاکت کے بعد آسانی سے سمجھا جاسکتا ہے کہ وڈھ میں جھڑپیں مینگل قبیلہ کے دو  فریقین درمیان پچھلے دو ماہ سے وقفے وقفے سے جاری ہیں یا حقیقت میں مینگل قبائل اور ڈیتھ اسکوائڈ کے سرغنہ شفیق مینگل جسے قابض ریاست کی پشت پناہی حاصل ہے اور بلوچستان کے مختلف علاقوں سے ڈیتھ اسکوائڈ کارندوں کو وڈھ لاکر شفیق کی مدد کیلے بٹھا یا گیا ہے  درمیان لڑائی لڑی جارہی ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post