کوئٹہ فائرنگ میں قاضی کا محافظ زخمی ۔صحافی چوروں کے ہاتھوں لٹ گیا ۔دیوار گر نے سے 2 افراد ھلاک 5 زخمی



کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک) نواں کلی کے علاقے میں قاضی عتیق الرحمن کے محافظ  پولیس اہلکار  محمد عارف ولد عبدالعزیز قوم مینگل سکنہ خضدار مسلح افراد کے فائرنگ میں زخمی ہوگیا  ۔


علاوہ ازیں مقامی روزنامہ  کے سب ایڈیٹر و سینئر صحافی یوسفی بلوچ سے نامعلوم چور اسلحے کے زور پر موبائل فون نقدی اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے ۔ یوسفی بلوچ رات گئے ڈیوٹی ختم کر کے گھر جا رہے تھے کہ سریاب روڈ واپڈا گرڈ  اسٹیشن کے قریب نامعلوم مسلح افراد اسلحے کے زور پر ان سے موبائل فون نقدی اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے متعلقہ پولیس اسٹیشن نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔


دریں اثناء مستونگ کے نواحی علا قے دشت تیرہ میل میں بھٹے کی دیوار گرنے سے 2 افراد ھلاک جبکہ5 زخمی ہوگئے ، ریسکیو حکام نے نعشوں اور زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا مزید کاروائی جا ری ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post