اوتھل،وڈھ مختلف حادثات میں بچی سمیت 3 افراد ہلاک



بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں ایک ٹریفک حادثے میں 2افرادہلاک ہوگئے جبکہ وڈھ میں زہریلی چیز کھانے سے ایک بچیہلاک اور 15 کی حالت غیر ہوگئی۔
لسبیلہ میں تیز رفتاری کے باعث کار الٹ گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔
ھلاک ہونے والے ایک شخص کی شناخت غلام نبی ولد منان سکنہ کوئٹہ سے ہواہے ۔
حادثے کا شکار کار کراچی سے شال جا رہی تھی کہ لسبیلہ کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔
حادثے کے بعد کار مکمل تباہ ہو گئی۔
حادثے کی اطلاع ملنے پر نعشیں اور زخمی افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال اوتھل منتقل کر دیا گیا۔
پولیس نے وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دی۔

دوسری جانب خضدار کے دور دراز علاقہ وڈھ کراڑو بوہر ماس میں زہریلی غذا کھانے سے ایک ہی خاندان کے متعدد افراد متاثر  ایک بچی ہلاک ہوگئی جبکہ
ایک خاتون بے ہوش گئی ۔

میڈیکل ایمرجنسی ریسپانس سینٹر 1122کراڑو کے میڈیکل انچارج میڈیکل ٹیکسیشن عبدالصبور نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ یہ گزشتہ شب بوہر ماس کراڑو میں ایک ہی گھر میں واقعہ پیش آیا ہے جس میں گھروالوں نے روٹی اور چائے لی ہے جس کے بعد یہ متاثر ہوئے ہیں ہم نے متاثرین کو ابتدائی طبی امداد ی ہے اور اس کے بعد انہیں خضدار لایا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

ایم ای آر سی کے عبدالصبور کا کہنا ہے کہ خضدار میں ایک بچی فوت ہوگئی ہے اور دوسرے کی حالت خطرے سے باہر ہے متاثرین میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جب کہ ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال خضدار ڈاکٹر بشیراحمد بنگلزئی اور پیرامیڈیکس نمائندہ محمد اسماعیل زہری کے تعاون سے مریضوں کا علاج جاری ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post