ضلع پنجگور سے پاکستانی فوج نے 25 ستمبر کو پروم کے علاقے جیرک میں گولڈ سمت لائن سے پاکستانی فوج نے ایک نوجوان عدیل ولد مراد جان سکنہ پنجگور سند سر سے حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیاہے ۔
لاپتہ ہونے والے نوجوان کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ وہ تیل کے کاروبار سے وابستہ تھے ، جس کو گاڑی سمیت پاکستانی فوج نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل مذکورہ نوجوان کو پاکستانی فوج نے ستمبر دوہزار انیس کو حراست میں لے دو سالوں تک لاپتہ رکھنے کے بعد چھوڑ دیا تھا تاہم آج ایک بار پھر انہیں حراست میں لیکر لاپتہ کردیا ہے ۔
دوسری جانب 27 جون کو آواران سے حراست بعد لاپتہ ہونے والے قادر بخش ولد دوست محمد اور زاہد ولد دلبود فوجی عقوبت خانوں سے بازیاب ہوکر گھر اپنے اپنے گھر پہنچ گئےہیں۔