قلعہ عبداللہ میزئی اڈے کے قریب فائرنگ سے لیویز اہلکار ھلاک ،شال، چمن شاہراہ احتجاجاً بند



 بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں کوئٹہ چمن شاہراہ پر میزئی اڈہ کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے عبدالباری ولد نصراللہ  نامی  لیویز  اہلکار ھلاک ہوگیا۔


 واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لیویز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور نعش تحویل میں لے کر مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا اور ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔


اس واقعہ کے خلاف مقتول کے لواحقین نے احتجاجا ول مسیزئی کے مقام پر شال چمن شاہراہ کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا۔


 آپ کو علم ہے  لیویز تھانہ میزئی اڈہ کے یہ دوسرے اہلکار ہیں جسے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے، جبکہ ایک ماہ قبل اس کے انچارج کو بم دھماکے میں زخمی کردیا گیا تھا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post