بلوچستان کتاب کاروان کے نام پر اوستہ محمد ڈگری کالج میں دو روزہ کتب میلے کا انعقاد کیا گیا۔ ترجمان بساک




اوستہ محمد 

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی  بساک کے ترجمان نے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی نصیرآباد کی جانب سے بلوچستان کتاب کاروان کے نام پر دو روزہ کتب میلے کا انعقاد کیا گیا۔ کتب میلہ گورنمنٹ ڈگری کالج اوستہ محمد میں منعقد ہوا جو دو روز تک جاری رہا جس میں طلباء سمیت دیگر مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کرکے اپنی پسند کی کتابیں خریدیں۔


انہوں نے مزید کہا ہے کہ کتب میلے میں بساک کے میگزن نوشت اور بچوں کی میگزین گام سمیت مختلف موضوعات پر کتابیں رکھی گئی تھیں۔ طلباء و طالبات اور استادوں نے میلے کو دورہ کیا اور بڑے خلوص سے اپنی پسند کے کتابیں خریدیں۔


ترجمان نے آخر میں کہا کہ بلوچستان کتاب کاروان تنظیم کی کتب بینی کی ایک کیمپئن ہے جس میں بلوچستان کے تعلیمی اداروں سمیت مختلف جگہوں پر کتب میلے منعقد کیے جاتے ہیں۔ اس کیمپئن کو بلوچستان بھر میں پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ بلوچ طلباء و طالبات کتاب سے دوستی کریں اور علم و شعور سے خود کو روشناس کرکے معاشرے میں مثبت کردار ادا کریں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post