بلوچ قومی مجرم کی ہلاکت اور قابض فوجی اہلکار کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف



بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ  سرمچاروں نے تنظیمی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی فوج کے آلہ کار ’ثناء اللہ دیدگ عرف گرنیڈ ولد نصرت اللہ‘ پر حملہ کرکے اسے ہلاک کردیا ہے۔


انھوں نے کہاہے کہ ثناء اللہ عرف گرنیڈ ماضی میں ایک بلوچ آزادی پسند تنظیم کا حصہ تھا لیکن دشمن کے سامنے سرینڈر ہونے کے بعد قوم مخالف سرگرمیوں میں  ملوث ہوگیا۔ گزشتہ سال بھی بلوچ سرمچاروں نے اسے نشانہ بنایا تھا لیکن مجرم اپنی سرگرمیوں سے باز نہیں آیا۔


 انھوں نے کہاہے کہ کافی عرصے سے مزکورہ شخص کی سرگرمیوں پر بی ایل ایف کی کڑی نظر تھی۔ گزشتہ روز (ہفتہ ، 9 ستمبر) کو  اسے کیچ کے تحصیل دشت کے علاقے شئے زنگی اور جنگل بازار کے درمیان فائرنگ کرکے  ہلاک کیا گیا۔ وہ پاکستانی فوج کے کیمپ میں ملاقاتیں کرنے کے بعد تربت سے دشت کی طرف آ رہا تھا۔


انھوں نے کہا ہے کہ ملزم  کے  خلاف  قومی جرائم کی شکایات پر تنظیم کی تحقیق میں اس پر لگائے گئے الزامات ثابت ہوئے ، جس پر اسے قومی مجرم قرار دے کر اس کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ مجرم ہمیشہ مسلح رہتا تھا اور بلوچ سرمچاروں کے خلاف پاکستانی فوج کی کارروائیوں میں شامل رہتا تھا۔سیاھجی اور مزن بند میں پاکستانی فوج کی کارروائیوں میں بھی اسے دیکھا گیا تھا جہاں اس نے بلوچ سرمچاروں کے کیمپوں پر حملوں کے دوران قومی وسائل کی لوٹ مار اور انھیں نذر آتش کرنے میں حصہ لیا تھا۔ اس کے علاوہ مجرم نے خود بھی اپنے ویڈیوز اور تصاویر لوگوں کو دکھا کر شیخی بگھاری تھی اور اپنے جرائم پر فخر کیا کرتاتھا۔


ترجمان نے کہاہے کہ پاکستان فوج کے لیے سہولت کاری ، مخبری اور محاذ میں ان کی طرف سے لڑنے کے علاوہ ثناءاللہ سماجی برائیوں میں بھی ملوث تھا۔ علاقے میں منشیات فروشی اور بلوچ شہداء کے قبروں کی بے حرمتی جیسے جرائم بھی مزکورہ شخص پر ثابت ہوچکے تھے۔


 انھو ں نے کہاہےکہ مجرم کو شہید عبداللہ ولد رسول بخش سکنہ جمک کی شہادت اور بلوچ تحریک آزادی کے کارکنان کے رشتہ داروں کی جبری گمشدگیوں میں ملوث ہونے ، فدائی شہید نوید (اسلم) کی نمازہ جنازہ میں شریک لوگوں کی نشاندہی کرنے اور پاکستانی فوج کی طرف سے بلوچ سرمچاروں کے خلاف کارروائیوں میں حصہ لینے کے جرائم پر تنظیمی فیصلے کی بنیاد پر اسے ہلاک کیا گیا ہے۔


ترجمان نے   بیان میں کہاہے کہ ایک اور کاروائی میں  بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے 10 ستمبر اتوار کے دن تین بجے سرحد پر باڑ کی حفاظت کیلئے قائم چوکی پر حملہ کرکے قابض پاکستانی فوج کے ایک اہلکار کو ہلاک کردیا ۔


انھوں نے کہاہے کہ بلوچ  سرمچاروں نے کیچ کے تحصیل مند کے علاقے حمزئی بند کاسگانی ندی میں قائم پاکستانی فورسز کی چوکی کو اسنائپر سے نشانہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کیا۔


ترجمان نے کہاہے کہ مزکورہ ریاستی ایجنٹ اور قابض دشمن فوجی اہلکار کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچ قوم، سماج اور تحریک آزادی کے خلاف کام کرنے والے تمام ریاستی آلہ کاروں کو خبردار کرتی ہے کہ وہ اپنے جرائم سے باز آئیں۔ بی ایل ایف بلوچ قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ایسے عناصر کا محاسبہ جاری رکھے گی اور انھیں ان کے جرائم پر سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post