کوئٹہ ،تربت ،خضدار ڈیرہ بگٹی حادثہ وبائی امراض اور سانپ کاٹنے سے بچے سمیت چار افراد ھلاک 12 زخمی



تربت کیساک میں سڑک حادثے میں  داد جان ولد نور بخش نامی  ایک شخص ہلاک ہوگیاہے، حادثہ گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں پیش آیا جس میں موٹرسائیکل سوار موقع پر ہلاک ہوگیا۔


واقع بعد پولیس موقع پر پہنچ کر نعش ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا ۔


ادھر کوئٹہ  مولانا پٹرول پمپ ربیع شال روڈ کے کنارے سے  ایک نامعلوم شخص کی نعش  ملی ہے،    نوتال پولیس نے نعش تحویل میں لیکر سول ہسپتال  پہنچا دیا ہے ۔


دریں اثناء ڈیرہ بگٹی سانپ کے ڈسنے کے واقعات میں حیران کن اضافہ گزشتہ صرف چوبیس گھنٹوں کے دوران سانپ کے ڈسنے سے نوجوان ھلاک جبکہ بارہ زخمی ہوکر ہسپتال پہنچ گئے ۔


محکمہ صحت ڈیرہ بگٹی کے مطابق خلاف معمول ضلع بھر میں سانپ کے ڈسنے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔ گزشتہ صرف چوبیس گھنٹوں کے دوران سانپ کے ڈسنے کے باعث ایک نوجوان ھلاک  جبکہ بارہ زخمی ہوکر ہسپتال پہنچ گئے ۔ ھلاک  نوجوان کی شناخت نواحی علاقے کاکاری پشینی کے مکین جماعت علی مسوری بگٹی کے نام سے کی گئی ہے ۔  جنہیں سول ہسپتال ڈیرہ بگٹی لایا گیا موقع پر موجود میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈی ایچ کیو ڈیرہ بگٹی  اور ان کے ٹیم سانپ کاٹنے کی ویکسین دینے سمیت نوجوان کی جان بچانے کی بھرپور کوشش کی مگر بد قسمتی سے نوجوان جانبر نہ ہو سکا ۔ جبکہ سانپ کے ڈسنے کے باعث دیگر زخمیوں کا تعلق زیادہ تحصیل پھیلاوغ کے علاقوں سے ہے ، جہاں ابتدائی طبی امداد اور زہر سے بچا کی ویکسین ملنے پر ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

 علاوہ ازیں خضدار کی یونین کونسل زیرینہ وہیر کے وارڈ شمالی بھگاڑی میں خسرہ کی وبا پھوٹ پڑی حالات کی ناچاکی اورصحت کے مراکز کی عدم دستیابی کی وجہ سے ایک دس سالہ بچہ اسداللہ ھلاک  جبکہ 4کی حالت غیر ہوگئی ہے۔ 


علاقہ مکینوں نے  انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر سے فوری ہیلتھ ٹیم بھیجنے کی اپیل کی ہےاور کہاہے کہ  بروقت ڈاکٹر زکی ٹیم پہنچنے سے باقی متاثرہ بچوں کی زندگی بچائی جاسکتی ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post