بلوچستان مستونگ میں جشن عید میلاد النبی کے جلوس میں خود کش دھماکہ میں ھلاک افراد کی تعداد تیزی سے بڑھتی جارہی ہے ۔
ہسپتال کے ذرائع کے مطابق ھلاک افراد کی تعداد ڈی ایس پی اور عالم دین سمیت 70سے تجاوز کر گئی ہے ۔
سانحہ مستونگ کے خلاف بلوچستان بھر میں سیاسی ،مذہبی جماعتوں نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے ۔
بلوچستان نیشنل پارٹی وڈھ میں ڈیتھ اسکوائڈ کے ساتھ کشیدگی کے حوالے سے ہونے والے احتجاج موخر کردیئے ہیں ۔
بلوچستان بار کونسل نے عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کہاہے ۔