ہنگو،نماز جمعہ کے دوران دھماکے سے مسجد کی چھت منہدم، 40 نمازی ملبے تلے دب گئے



ہنگو میں تھانہ دوآبہ کے قریب واقع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے دھماکے سے 4افراد ھلاک جب کہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔


بتایا جارہاہے کہ پولیس اسٹیشن کے قریب واقع یہ قدرے چھوٹی مسجد ہے جس میں 70 سے 80 افراد کی گنجائش ہے۔


ایس ایچ او کے مطابق نماز جمعہ کے دوران دوسرا خطبہ شروع ہوتے ہی زوردار دھماکا ہوا، جس سے مسجد کا ایک حصہ اور چھت منہدم ہوگئے۔


ابتدائی اطلاعات کے مطابق 4 افراد کی لاشوں کو ملبے نکال لیا گیا ہے کہ جب کہ متعدد افراد ملبے تلے دبے ہیں جنہیں نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post