خضدار فائرنگ ایک شخص ھلاک، حب مستونگ فائرنگ کے 3 مختلف واقعات میں 3 افراد زخمی ہوگئے



خضدار کے تحصیل وڈھ میں دو ماہ سے حالات کشیدہ ہیں۔نیشنل پارٹی کی سربراہ سردار اختر مینگل  

مینگل قبیلے کے سردار اسد مینگل ، وڈھ میں ڈیتھ اسکوائڈ کےسربراہ  شفیق مینگل ایک دوسرے کے خلاف مورچہ زن ہیں اور جھڑپوں میں بھاری اسلحہ کا آزادانہ استعمال کررہے ہیں۔


 شدید جھڑپوں کے باعث وڈھ کے لوگ محصور ہوچکے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق 15 اگست سے ابتک فائرنگ اور ٹارگٹ کلنگ کے متعدد واقعات میں دونوں جنگی فریق سمیت 6 شہری ھلاک  ہوئے ہیں، رات گئے جھڑپوں کے دوران اکرم ولد عبدالقادر حمل زئی نامی شخص بھی مارا گیا ہے ۔ 


وڈھ میں جاری طویل گشیدگی وڈھ کے آبادی سمیت ارد گرد کے شہریوں کو بھی متاثر کردیا ہے، آئے روز جھڑپوں سے شال کراچی شاہراہ پر سفر کرنے والے مسافر مشکلات کا شکار ہیں، شہریوں کو شکایت ہے کہ گذشتہ ماہ سے اس شاہراہ پر سفر کرنا زندگی داؤ پر لگانے کی مترادف بن چکاہے-


 حب کے علاقے آلہ آباد ٹاون میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیف اللہ ولد اسلم نامی شخص  شدید زخمی ہوا ،جبکہ دوسرے واقعہ میں موندرہ کالونی کے قریب فائرنگ سے ابراہیم نامی شخص بھی  شدید زخمی ہوگیا ہے ۔ 


زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کراچی منتقل کردیا گیا ہے ،دوسری جانب حب شہر میں امن و امان کی مخدوش صورتحال پر شہریوں میں خوف ہراس پھیل گیا ہے۔


مستونگ: کے علاقے آماچ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے برکت علی نامی ایک شخص  زخمی ہوگیا، 

مستونگ: زخمی شخص کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل اسپتال منتقل کردیا، ۔

مستونگ: زخمی شخص کو تشویشناک حالت میں مزید علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کردیا گیا،ہے۔ 


Post a Comment

Previous Post Next Post