ڈیرہ بگٹی فوجی آپریشن 2 اور افراد جبری لاپتہ ۔ فورسز اور سرمچاروں درمیان جھڑپیں جاری ،بی ایل ٹی



ڈیرہ بگٹی پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں نے حاجی میاں خان ولد صالح بگٹی جو پی پی ایل کمپنی کا ملازم ہے  علاوہ سمان بگٹی نامی شخص کو بھی آج صبع آئی ایس آئی والوں نے عدل خان کالونی میں ان  کے گھروں  پر چھاپہ مار کر لاپتہ کردیا ہے  اس طرح جبری گمشدہ افراد کی تعداد عزیز بگٹی سمیت  تین ہوگئی ہے ۔ 


علاوہ ازیں بلوچ لبریشن ٹائیگرز کے ترجمان میران بلوچ نے میڈیا کو جاری مختصر بیان میں کہا ہے کہ ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقوں زین کوہ، سوئی اور ڈیرہ بگٹی شہر سے ساٹھ گاڑیوں پر مشتمل قافلہ اور چھ ہیلی کاپٹر اس وقت مختلف علاقوں میں وسیع آپریشن کے غرض سے عام آبادیوں پر حملہ آور ہیں، جن سے مخلتف مقامات پر بی ایل ٹی کے مزاحمت کاروں کی شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ دیگر تفصیلات بعد میں میڈیا کو جاری کردی جائیں گی ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post