ڈیرہ بگٹی وسیع پیمانے پر فوجی آپریشن جاری، پانچ افراد کو ھلاک ایک کو لاپتہ کرنے کی اطلاعات



ضلع ڈیرہ بگٹی  قابض فوج کی زمینی اور فضائی آپریشن جاری علاقوں میں بمباری جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق  تحصیل سوئی کے علاقوں  گنڈوئئ، سوناری مٹ ، سردار پٹی ، اوچ کے علاقے بشک ، ڈیم ، اور لاغر داوان  سمیت دیگر علاقوں میں پاکستانی فوج نے وسیع پیمانے پر فوجی  آپریشن جاری ہے ۔ جس میں آٹھ جنگی ہیلی کاپٹر  حصہ لیکر مسلسل  بمباری کررہے ہیں۔ 

دوسری جانب زمینی فوج بڑے پیمانے پر گھروں کو جلا رہی ہے ۔ 


 غیر مصدقہ  اطلاعات کے مطابق پانچ افراد کو پاکستانی فوج نے ھلاک  کردیا ہے مگر اب تک آزاد ذرائع سے ھلاکتوں کی  تصدیق نہیں ہوئی ہے ۔   

زمینی فوج کے ہزاروں کی تعداد میں اہلکار بھی حصہ لے رہے ہیں۔


ذرائع کے مطابق  عزیز بگٹی نامی شاعر  کو مبینہ طور پر آئی ایس آئی اہلکاروں نے سوئی ڈیرہ بگٹی کے عدل خان کالونی میں واقع ان کے گھر سے گزشتہ رات ایک چھاپے میں حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ہے  ۔ 


بلوچ ریپلکن پارٹی کے ترجمان شیر محمد بگٹی نے ایکس پر لکھا  ہے کہ 

پاکستانی فوج نے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی اور اُچ کے علاقوں گنڈوئی، سوناری مٹ، سردار پتی، بشک، ڈیم اور لگڑ داون میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن شروع کر دیا ہے۔  گن شپ ہیلی کاپٹر ان علاقوں پر بمباری کر رہے ہیں۔


دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ  ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی کے قریب بلوچ سرمچاروں اور پاکستانی فوج کے درمیان شدید نوعیت کی جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post